کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانابچوں جیسی حرکت :سید کلیم علی امیر

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن سید کلیم علی امیر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانابچوں جیسی حرکت ہے ،بانی پی ٹی آئی کو میدان سے آوٹ کرنے کا سوچا جارہا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت ن لیگ کے اس اقدام کی حمایت نہیں کریگی،سب جماعتوں کو یاد رکھنا چاہیے بانی پی ٹی آئی کو شکست کارکردگی سے دی جاسکتی ہے ، خدارا اپنی کارکردگی کو بہتر کریں وہ خود بخود مائنس ہوجائے گا۔