انسداد ڈینگی ،رسپانس کمیٹی کا اجلاس ، محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

 انسداد ڈینگی ،رسپانس کمیٹی کا اجلاس ، محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا ناگزیر ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں اور سازگار مقامات کو باربار چیک کرکے کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے سستی یا عدم توجہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں