واسا کے ترقیاتی کام ،11 ارب روپے کا منصوبہ تیار
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا نے ڈسپوزل سٹیشنز کی اپ گریڈیشن،نئے ٹرنک سیور سسٹم سمیت پرانی اور بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ تیار کرلیا۔
جس پر11، ارب روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اس منصوبہ کو منظوری کے لئے پنجاب حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ واسا فیصل آباد کا سروس ایریا 165 کلو میٹر پر محیط ہے جبکہ اس وقت مقررہ سروس ایریا سے زیادہ 225 کلو میٹر ایریا سے شکایات کا اندراج کرایا جا رہا ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان زائد علاقوں کی شکایات کا ازالہ بھی کیا جارہا ہے ۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ سیوریج مسائل کے حامل علاقوں میں نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے مجوزہ منصوبے کی منظوری کے بعد مسائل بتدریج حل ہو جائیں گے ۔