پنجاب میں پہلی بار سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ پرونشل سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ (پی ایس ای آر) سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کی اور پراجیکٹ کے تحت شہریوں کو شمار کرنے کے جاری عمل پر بریفنگ لی۔
انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سمیت پنجاب میں پہلی بار مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے عوام گھر سے بیٹھ کر آن لائن پورٹل pser.punjab.gov.pk پر خود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کی ہیلپ لائن0800-02345 پر بھی رجوع کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کسی بھی کمپیوٹر یا موبائل سے گھر بیٹھے بھی کی جا سکتی ہے اگر مستحق افراد رجسٹریشن کے لئے سنٹرز آئیں تو گھرانے کے سربراہ کا شناختی کارڈ،ذاتی شناختی کارڈ،بیوی کا شناختی کارڈ،اٹھارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کا شناختی کارڈ،اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کا ب فارم اورآمدن، زمین/جائیداد، گھر کے افراد کی تفصیل، بنک اکاؤنٹ کی تفصیل ہمراہ لائیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 514 سنٹرز قائم اور1297 ڈیٹا انٹری آفیسرز مقررہیں۔