فلائی اوور کیپٹن سرور شہید کے نام سے منسوب کریں :میاں بشیر

فلائی اوور کیپٹن سرور شہید کے نام سے منسوب کریں :میاں بشیر

چک جھمرہ (نامہ نگار )کسٹوڈین لائل پور پکچر گیلری میاں بشیر احمد اعجازنے کہا ہے کہ عبداللہ پور جھمرہ روڈ پربنایا گیا فلائی اوور کیپٹن راجہ محمد سرور شہید (نشان حیدر )کے نام سے منسوب کیا جائے ۔

اپنے ایک بیان میں کیپٹن راجہ سرور شہید کو حکومت پاکستان نے ان کی جرات اور دلیری کی وجہ سے ان کو پاکستان کا پہلا نشانہ حیدر کا اعزاز دیا ، کیپٹن راجہ محمد سرور شہید نے سن 1927 میں مسلم ہائی سکول طارق آباد سے میڑک کا امتحان پاس کیا، عبداللہ پور جھمرہ روڈ بنایا گیا فلائی اوور مسلم ہائی سکول طارق آباد کے ساتھ واقع ہے لہذا کمشنر فیصل اباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ سے اپیل ہے کہ یہ فلائی اوورقومی ہیرو راجہ سرور شہید کے نام سے منسوب کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں