پاکستان راہ حق پارٹی کا اسرائیل مردہ باد احتجاجی مظاہرہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد احتجاجی مظاہرہ فیصل آباد پریس کلب کے سامنے منعقد ہوا مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان راہ حق پارٹی محمداطہراعوان نے قیادت کی۔
اس موقع پر راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر رانا ذوالفقار حمید، پارٹی کارکنان سمیت دیگر مذہبی سیاسی سماجی تاجر طلباتنظیموں کے نمائندے موجود تھے مقررین نے اسماعیل ہنیہ شہید پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کی اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی زیر نگرانی شفافیت تحقیقات کرکے حقائق منظرعام پر لائے مزید یہ بھی مطالبہ کیاگیا کہ شہید ہنیہ پر قاتلانہ حملہ میں ایران کے کردار پر بھی تحقیق کی جائے پاکستان راہ حق پارٹی کے سیکرٹری جنرل اطہراعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد خودمختار فلسطینی ریاست مظلوم فلسطینیوں کا بنیادی انسانی آئینی حق ہے جس کی حمایت پوری دنیا کو کرنی چاہیے ۔