ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجد فیضان مدینہ میں کھلی کچہری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد فیضان مدینہ میں کھلی کچہری لگائی۔اس موقع پر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
جبکہ سرکل ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقوں میں نماز جمعہ کے موقع پر کھلی کچہریاں لگائیں اورلوگوں کے مسائل سنے ۔ڈی پی او عبداﷲاحمد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے اورکمپلینٹ سیل کو درخواستوں کی دادرسی یقینی بنوا کرفالواپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرد ی۔ڈی پی او نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔عبداللہ احمد نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سننا اور ان کو حل کرنا ہے ،شہری معاشرتی،اخلاقی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں اورمتلعقہ شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں،انکی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ،تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں،شہری کسی بھی مسئلے ،پریشانی یا جرائم پیشہ عناصر سے متعلق ڈی پی او چنیوٹ کے نمبر 0323-7543444پر اطلاع دے سکتے ہیں۔