ستھرا پنجاب :چک نمبر 397 ج ب میں صفائی آپریشن
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملک عباس ذوالقرنین کی ہدایت پر ضلع کونسل کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کر رہا ہے ۔
اس ضمن مین چک نمبر 397 ج ب میں گزشتہ روز صفائی آپریشن کیا گیا، جس میں ضلع کونسل کی ہیوی مشینری نے حصہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے۔