ڈجکوٹ:اے سی صدر کا سوشیو اکنامک رجسٹریشن سنٹرکا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگ زیب گورائیہ نے عوامی نمائندوں کے ہمراہ ڈجکوٹ میں قائم سوشیو اکنامک رجسٹریشن سنٹرکا دورہ کیااور۔
شہریوں کے ڈیٹا کے اندراج کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کو حکومت پنجاب کے اہم پراجیکٹ کے بارے میں آگاہی دی اور کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہر شخص کا اندراج کیا جائے گا، شہری گھر بیٹھ کر بھی لنک کے ذریعے اپنے اور فیملی کا شمارکرسکتے ہیں تاہم سنٹرز پر بھی سٹاف تعینات ہے ۔انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے بارے میں عوام الناس کی آگاہی کا سلسلہ جاری ہے ۔