گوجرہ :گرلز کالج کے گیٹ پر رکشہ مافیا کا قبضہ، حکام بے بس

گوجرہ :گرلز کالج کے گیٹ پر  رکشہ مافیا کا قبضہ، حکام بے بس

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج گوجرہ بی ایس بلاک کے دروازے پر قائم رکشہ مافیا کا قبضہ ختم کرانے میں مقامی انتظامیہ ناکام ہوگئی۔۔

 طالبات کے لیے کالج میں داخل ہونا اورچھٹی کے اوقات میں کالج سے باہر نکلنا دشوار تر ہو کر رہ گیا ،طالبات اور ان کے والدین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ رکشا مافیا کی من مانیاں عروج پر ہیں ٹریفک پولیس گوجرہ اور دیگر متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں