ستیانہ میں جلد خطیر رقم سے ترقیاتی کام شروع ہونگے :راؤ کاشف

 ستیانہ میں جلد خطیر رقم سے ترقیاتی  کام شروع ہونگے :راؤ کاشف

ستیانہ(نمائندہ دنیا )ایم پی اے راؤ کاشف رحیم نے کہا ہے کہ ستیانہ میں جلد سوا دو کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا، عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کا وقت آ چکا ہے۔۔

 ستیانہ کے عوام کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ستیانہ کو خوبصورت بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے ،ستیانہ میں 1122کے قیام کی منظوری ،تفریحی پارک کا اعلان ،کھلاڑیوں کے لیے سٹیڈیم ،مزدوروں کے لیے سوشل سکیورٹی ڈسپنسری کا قیام اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں