شہید وارڈن شفیق کے بچوں کیلئے سی ٹی او کی جانب سے تحائف
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہداء پولیس قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کے ویژن کے مطابق شہدا کے خاندانوں کی فلاح کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔۔۔
ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے یوم شہدا کے موقع پر کیا ٹریفک شہدا کے خاندانوں اور بچوں کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ شہید ٹریفک وارڈن محمد شفیق کے بچوں کو سی ٹی او کی جانب سے تحائف دئیے گئے اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے شہید محمد شفیق کی قبر پر پھول بھی چڑھائے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے ہم مقروض ہیں۔