جھنگ میں عوام کو ریلیف کیلئے سستے سہولت بازار قائم

جھنگ میں عوام کو ریلیف کیلئے سستے سہولت بازار قائم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام کو اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر ضلع بھر میں سستے سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں،سستے سہولت بازاروں میں سرکاری نرخ نامہ سے بھی کم قیمت پر اعلیٰ معیار کی اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہیں،سہولت بازاروں میں موجود د کانداروں کو مارکیٹ کمیٹی سے سبزی و فروٹ کی بالاواسطہ فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،سستے بازار مستقل بنیادوں پر قائم رہیں گے ۔ضلع کی دیگر تحصیلوں سمیت قائم چھ سہولت بازاروں میں عوام کو اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں