اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ کا ٹی ایچ کیوہسپتال کا دورہ ،ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابد نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اورڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی۔
انہوں نے صفائی کا معیار دیکھااورایمرجنسی سمیت وارڈز میں زیرعلاج مریضوں سے ملاقات اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے فیڈبیک لیا۔انہوں نے ا یئر کنڈیشنڈ کے فعال ہونے کی تصدیق کی اورمیڈیکل ایمرجنسی سروسز کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ چیک کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے ۔