واسا کی طرف سے مختلف علاقوں میں ڈی سلٹنگ مکمل
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)واسا کی طرف سے کرینز ومشینری سے چکیرہ ویلج، نواباں والا،ڈی ٹائپ اور ڈی گراؤنڈ کے علاقوں میں ڈی سلٹنگ مکمل کرلی گئی۔
اس حوالے سے کمشنر فیصل آباد کا کہنا تھا کہ سیورلائینز کی ڈی سلٹنگ سے بڑی آبادیوں کے سیوریج سے متعلقہ مسائل حل ہونگے ۔انہوں نے واسا افسروں سے کو روزانہ اہداف مقرر کرکے آبادیوں میں روڈ سائیڈ ڈرینز اور سیورلائینز کی ڈی سلٹنگ کی تکمیل کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوام کو واسا کی کارکردگی نظر آنی چاہیے ۔کمشنر نے کہا کہ موجودہ مون سون سیزن میں بارشی پانی کی تیز رفتار نکاسی کے لئے ڈرینز وسیورلائینز کی صفائی ناگزیر ہے ۔