چنیوٹ : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر61 لاکھ جرمانے

چنیوٹ : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر61 لاکھ جرمانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس چنیوٹ متحرک،ڈی ایس پی ٹریفک کامران ظہور کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹریفک پولیس کی ماہ جولائی کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 9ہزار 76 مختلف گاڑیوں کے چالان اور61 لاکھ 66 ہزار 5 سو روپے جرمانے کئے گئے ۔ ٹریفک پولیس نے اوورسپیڈپر 221 ، اوورلوڈنگ پر218 اور غفلت لاپرواہی پر 978 چالان کئے ، گزشتہ ماہ 1042 کم عمر ڈرائیوروں, 957 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر 1328 چالان اوربھاری جرمانے کئے گئے ،لائن اینڈ لین کی خلاف ورزی پر 1103 ، دیگر خلاف ورزیوں پر 659 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ۔ ماہ جولائی میں غفلت ولاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر 4 ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ۔ اس حوالے سے ڈی پی اوچنیوٹ عبداﷲاحمد نے کہا ہے کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے کاروائیوں کے ساتھ آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے ،ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جارہی ہے ، ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ٹریفک حادثات سے بچا جا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں