ڈی پی اوٹوبہ کی جامع مسجد گلزار مدینہ اڈا واہگی میں کھلی کچہری

ڈی پی اوٹوبہ کی جامع مسجد گلزار مدینہ اڈا واہگی میں کھلی کچہری

پیرمحل(نمائندہ دنیا )ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے جامع مسجد گلزار مدینہ اڈا واہگی میں عوام کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تھانہ پیرمحل کے علاقہ میں واقع جامع مسجد گلزار مدینہ میں عوام والناس کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ، کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام والناس کے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے کھلی کچہری سے پولیس عوام رابطے میں بہتری پیدا ہوتی ہے کھلی کچہری میں عوام النا س کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جاتے ہیں اور عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ڈی پی او عبادت نثارکی ہدایت پر کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز نے بھی ضلع بھر کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں