شہید کانسٹیبل محمد یعقوب کی برسی سمندری پو لیس کے دستے کی سلامی

شہید کانسٹیبل محمد یعقوب کی برسی  سمندری پو لیس کے دستے کی سلامی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہید کانسٹیبل محمد یعقوب کی برسی کے موقع پر پولیس دستے کی جانب سے سرکاری اعزازکے ساتھ سلامی پیش کی گئی اور لواحقین سے ملاقات کی گئی۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کی جانب سے تھانہ صدر سمندری کے پولیس دستے نے شہیدکانسٹیبل محمد یعقوب کی برسی کے موقع پر شہید کی قبر پر حاضری دی ۔اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ شہداء کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں