ایم ڈی واسا کی زیر صدارت جائیکا ایکسپرٹ ٹیم کا اجلاس
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی زیر صدارت جائیکا ایکسپرٹ ٹیم(JET)کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امپروومنٹ واٹر سپلائی پراجیکٹ جھال خانوآنہ پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔۔۔
اجلاس کے دوران جائیکا ایکسپرٹ ٹیم کے سربراہ مسٹر ڈائراکو نے پائلٹ ایریاز میں واٹر ڈسٹری بیوشن لائنز بچھانے ، میٹرز کی انسٹالیشن سمیت بزنس امپروومنٹ پلان، واٹر سپلائی کی مقدار میں اضافہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے واضح کیا کہ امپروومنٹ واٹر سپلائی پراجیکٹ جھال خانوآنہ کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے جبکہ جائیکا ایکسپرٹ ٹیم کی جانب سے واٹر سپلائی آپریشنز میں مزید بہتری لانے کے لئے مختلف تجاویز سامنے لائی گئی ہیں جن پر غوروخوض کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جائیکا ایکسپرٹ ٹیم نے پائلٹ ایریاز میں واٹر سپلائی کی مقدار میں اضافہ کی تجویز دی ہے جس کے لئے واسا کی مشینری کو اپ گریڈ کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔