پروین لطیف کی انڈونیشیا میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت

 پروین لطیف کی انڈونیشیا میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت

پینسرہ(نمائندہ دنیا)پاکستان لیبر قومی موومنٹ کی خاتون رہنما پروین لطیف انصاری نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقدہ ٹیکسٹائل ورکرز کانفرنس میں فیصل آباد کے ٹیکسٹائل ورکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی ہے ۔

انہوں نے روزنامہ دنیاسے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستان کے مزدوروں کی نمائندگی کے لئے یہاں موجود ہوں، حکومت مزدور طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنائے ، مزدور خوشحال ہوگا تو پاکستان بھی خوشحال ہو گا۔پروین لطیف انصاری نے مزید کہا کہ مزدور کسی بھی ملک کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مزدور کے بغیر کوئی انڈسٹری چل سکتی ہے نہ زراعت کا شعبہ ترقی حاصل کر سکتاہے مگر افسوس مزدور کو ہمیشہ ہی نظر انداز کیا گیا ۔حکومت مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں