جولائی :فیسکو کے 209.905ملین لاگت کے منصوبے مکمل

جولائی :فیسکو کے 209.905ملین لاگت کے منصوبے مکمل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ جولائی میں ریجن بھر میں 209.905ملین سے زائد کی لاگت سے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا۔

 ماہ جولائی میں 130.887ملین سے زائد کی لاگت سے 76دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ27.060ملین کی لاگت سے 2ایچ ٹی اور51.418ملین کی لاگت سے 46ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ جولائی میں فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا اورمیانوالی سرکلز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 76نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ46ایل ٹی پروپوزلز اور2فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر209.905 ملین روپے لاگت آئی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیرمحمد عامر کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن محمد اقبال جاوید کی زیر نگرانی15.753 ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 13ایل ٹی پروپوزلز، 15.021 ملین کی لاگت سے جھنگ میں 12،10.815 ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 12 جبکہ9.829ملین کی لاگت سے میانوالی میں 9ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں