ٹھیکریوالا: 7ماہ میں 11 کروڑ کی وارداتیں، 12افراد قتل

 ٹھیکریوالا: 7ماہ میں 11 کروڑ کی وارداتیں، 12افراد قتل

پینسرہ(نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا والا کا علاقہ چوروں ، ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ کی آماجگاہ بن گیا، رواں سال 7ماہ کے دوران گیارہ کروڑ سے زائد کی وارداتیں ہوئیں،بارہ افراد کو قتل گیاگیا ۔

 سرکاری رپورٹ کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ میں 7ماہ کے د وران 11کروڑ 54لاکھ 1ہزار139روپے سے زائد کا مال و زر لوٹ لیا گیا جبکہ پولیس ملزمان سے صرف 49 لاکھ 95 ہزار 468روپے کا مال و زر ہی برآمد کروا سکی ۔علاوہ ازیں سات ماہ کے دوران بارہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ساڑھے پانچ سو سے زائد ڈکیتی کے واقعات درج ہوئے ، شہریوں کے 105موٹر سائیکل چھینے جبکہ 183چوری کر لئے گئے ۔ڈکیتی قتل کا ایک ،موٹر سائیکل رابری 105،چوری کے 589 ، پراپرٹی کے خلاف جرائم 1332، مقدمات درج ہوئے جن میں سے 62 خارج، 445چالان ، 326نامکمل چالان ہوئے ، سات ماہ میں شہریوں سے ٹوٹل 11 کروڑ 54 لاکھ 1 ہزار 139 روپے کا مال و زر چھینا گیا ،یاد رہے یہ اعدادو شمار سرکاری ہیں جبکہ زمینی حقائق زیادہ تشویشناک ہیں، شہری وارداتوں کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں