رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ہال میں یوم آزادی کی تقریب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) 14 اگست 2024 رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ہال میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں صدر بار کونسل ضلع فیصل آباد انوارالحق مہمان خصوصی تھے ۔ بار کے سیکرٹری مرتضیٰ حکیم، ممبر پنجاب بار کونسل سردار ڈوگر کے علاوہ بڑی تعداد میں اساتذہ کرام اور بار کونسل کے ممبران نے یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ یوم آزادی کے موقع پر بڑے افسوس کے ساتھ یہ قرارداد پیش کی جا رہی ہے کہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد کی زمین پر قابض ،فیصل آباد کے قبضہ مافیا اور ڈرگ مافیا کی طرف سے چیئرمین رفاہ یونیورسٹی، وائس چیئرمین رفاہ یونیورسٹی اور ڈائریکٹر ایڈمن رفاہ یونیورسٹی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے کہ انہوں نے ان کے گھر میں گھس کر دو لاکھ روپے چھین لئے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر ہونے والا یہ عظیم الشان اجلاس اس کی سخت مذمت کرتاہے یہ جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے ۔ جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے والوں کے خلاف سخت کارر وائی کی جائے اور یونیورسٹی کی زمین قبضہ گروپ سے واگزار کروائی جائے ۔مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں طلبہ اور اساتذہ اپنا احتجاج کا لائحہ عمل تیار کریں گے ۔