اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابد نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور ۔
مختلف شیڈز میں جاکر پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں اشیا کی بولیوں کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جارہی ہے تاکہ قیمتوں کو استحکام میں رکھا جاسکے ۔انہوں نے بولیوں کے طریقہ کار کو چیک کرتے ہوئے سبزیوں وپھلوں کی سپلائی کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔