دہشت گردی نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا:حاجی رزاق

 دہشت گردی نے ملکی معیشت کو ناقابل  تلافی نقصان پہنچایا:حاجی رزاق

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماو سابق وائس چیئر مین بلدیہ حاجی رزاق احمد ضیاء نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔۔۔

جس کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور فوج ایک پیج پر متحد ہے ، وہ وقت دور نہیں جب دہشت گردی سے پاک پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے روز نامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں