ماموں کانجن :مختلف واقعات میں 2بہنوں سمیت 3 لڑکیاں اغوا ء

ماموں کانجن :مختلف واقعات میں  2بہنوں سمیت 3 لڑکیاں اغوا ء

ماموں کانجن( نمائندہ دنیا)ماموں کانجن میں مختلف واقعات کے دوران 2 بہنوں سمیت 3لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغوا ئکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی علاقہ چک 509گ ۔

 ب کے رہائشی ناصر عبدالرحمن کی بیٹیاں آمنہ اور لائبہ گھر سے خریداری کیلئے بازار گئیں جہاں پر ملزمان حماد،فیاض وغیرہ دونوں لڑکیوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔دریں اثنا مقامی رہائشی بہاول شیر کی بیٹی مہوش بلھے شاہ روڈ پر واقع سکول میں کمپیوٹر کورس کی معلومات لینے گئی تو راستے میں چار نامعلوم افراد اسے اغواء کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں