ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ نصر اللہ بھٹی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ نصر اللہ بھٹی  کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

بلوچنی(نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ نصراللہ بھٹی کا ننکانہ صاحب تبادلہ ہو گیا، ان کے تبادلے پر ایس ایچ او کھرڑیانوالہ مصدق ریاض، ایس ایچ او بلوچنی رضا مصطفی گجر نے ڈی ایس پی نصراللہ بھٹی کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔

جس میں دونوں تھانوں کے ملازمین اور ڈی ایس پی آفس کے عملہ نے بھی خصوصی شرکت کی، ایس ایچ او زنے ڈی ایس پی کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے ، تمام ملازمین نے پرتپاک انداز میں انہیں الوداع کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں