ٹوبہ :مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت، منڈی میں آڑھتیوں کی موجیں

ٹوبہ :مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت، منڈی میں آڑھتیوں کی موجیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )مارکیٹ کمیٹی افسران و عملہ کی ملی بھگت،سبزی منڈی میں آڑھتیوں نے کسانوں اور دکانداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابقمارکیٹ کمیٹی افسران و عملہ کی ملی بھگت سے سبزی و پھل منڈی میں کسانوں،ریڑھی، چھابڑی فروشوں،دکانداروں کو آڑھتی لوٹ رہے ہیں، آڑھتی (کمیشن ایجنٹ)فروخت کنندہ اور خرید کنندہ دونوں سے کمیشن وصول کررہے ہیں،سبزیاں و پھل فروخت کرنے والے کسانوں سے 6فی صد کمیشن جبکہ خریداردکانداروں سے 20روپے فی (نگ)وصول کررہے ہیں ۔متاثرین نے کہا ہے کہ ہم سے زیادتی کی جارہی ہے ،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو سے مطالبہ ہے کہ وہ سبزی منڈی میں ڈبل آڑھت کٹوتی کا فوری نوٹس لیں اور کسانوں و ریڑھی چھابڑی فروشوں کو معاشی استحصال سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں