کمالیہ :لاکھوں روپے کا سامان چوری

کمالیہ :لاکھوں روپے کا سامان چوری

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )نامعلوم افراد نے مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور قیمتی بکری چوری کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نوید اختر نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی ،لیپ ٹاپ اور زیور کل مالیت 1لاکھ 92ہزار روپے چوری کر لیے ۔ دریں اثناتھانہ سٹی کمالیہ میں ہی ایک شہری شاہد اقبال نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان اسکی 40ہزار روپے مالیتی بکری چوری کرکے لے گئے ہیں، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں