سمندری : علماء کونسل کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس

سمندری : علماء کونسل کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس

سمندری(نمائندہ دنیا )مرکزی علماء کونسل کے زیر اہتمام نور محمد پارک سمندری میں تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس سے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی، مولانا اللہ وسایا ، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا شاہ نواز فاروقی، ایم پی اے راؤ کاشف رحیم ،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا اعظم فاروق ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب مولانا عامر اشرف ،مولانا بہادر علی سیف و دیگر علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔ صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعض غیر ملکی اخبارات اور چینل قادیانیت نوازی کررہے ہیں اور پاکستان اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں ۔مولانا شاہ نواز فاروقی نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کی تعلیم کو تمام تعلیمی اداروں میں لازمی قرار دیا جائے ۔دیگر مقررین نے کہاکہ 7ستمبر 1974ء کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس روزقومی اسمبلی نے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں