ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مریض پریشان

ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مریض پریشان

کمالیہ(نمائندہ دنیا )ادویات پر جنرل سیل ٹیکس عائد کر کے حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافہ کر دیا ہے ، اضافے نے غریبوں کو بے موت مرنے پر مجبور کر دیا۔۔۔

ایک سال کے دوران ادویات 80 فیصد تک مہنگی ہو گئیں، امراض قلب، گردوں، شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے عوام سخت پریشان ہیں۔ دوسری جانب فارماسسٹس نے بتایا کہ ڈالر کی وجہ سے خام مال کی قیمت اور پھر کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ادویات کے خام مال پر کوئی ڈیوٹی عائد نہیں تاہم بجٹ میں فکس جی ایس ٹی کی شرح بڑھائی گئی جس وجہ سے زندگی بچانے والی ادویات بھی شہریوں کی پہنچ میں نہیں آ رہیں۔ محمد رزاق،محمدز بیر ،محمد رفیق ،محمد سلیم و دیگر شہریوں نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بڑے بڑے بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے اوپر سے حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ادویات پر بھی جنرل سیل ٹیکس عائد کر کے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا،حکومت ادویات سے جنرل سیلز ٹیکس فوری واپس لے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں