کمالیہ :کچی آبادی کیخلاف آپریشن، گھر مسمار، متاثرین کا احتجاج

 کمالیہ :کچی آبادی کیخلاف آپریشن، گھر مسمار، متاثرین کا احتجاج

جکھڑ (سٹی رپورٹر )کمالیہ کے نواحی علاقہ 54/2 ٹکرا میں کئی دہائیوں سے آباد کچی آبادی کو انٹی انکروچمنٹ ٹیم نے ٹریکٹروں اور بھاری مشینری سے مسمار کر دیا۔۔۔

متاثرین بچوں اور خواتین کے ہمراہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ،متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے احکامات پر انٹی انکروچمنٹ ٹیم نے نواحی علاقہ 54/2 ٹکرا میں کئی دہائیوں سے آباد لوگوں کے گھروں کو مسمار کر کے سرکاری زمین سے بے دخل کر دیا، متاثرین نے حکومتی کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے سابقہ ادوار میں ہمیں سندیں دے کر آباد کیا گیا ، بجلی اور گلیوں کی سہولت بھی دی گئی لیکن آج انتظامیہ نے ناجائز قابضین کے ساتھ ساتھ ہمارے گھربھی مسمار کر کے بے گھر کر دیا ، متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ ہم بے گھروں کو دوبارہ آباد کیا جائے اور مستقل الاٹمنٹ کی جائے ،مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں