فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اورکے اینڈ ایمز میں ایم او یو

فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اورکے اینڈ ایمز میں ایم او یو

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سائبر آباد کے منصوبے کو مستقل بنیادوں پرجاری رکھنے کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور کے اینڈ ایمز نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

مفاہمتی یادداشت پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی اور کے اینڈ ایمز کی طرف سے محمد اظہر چودھری نے دستخط کئے ۔ حاجی محمد اسلم بھلی نے سائبر آباد کو فیصل آباد کی سوسالہ تاریخ کا منفرد منصوبہ قرار دیا جو نوجوان طلبہ کو معاشی، معاشرتی، تعلیمی اور دیگر تمام شعبوں میں تخلیقی مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ترقی کی نئی راہیں کھولنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ڈاکٹر خرم طارق کی دوررس فکری اور عملی کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ دراصل آنے والی نسلوں کو مستقبل کے علوم سے آراستہ کرکے اس شہر اور پاکستان کی جامع ترقی اور خوشحالی کی راہیں کھولنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہنر مند افرادی قوت نہ صرف اندرون ملک جامع، منظم اور مربوط اصلاحات تجویز کرے گی بلکہ یہ نوجوان بیرون ملک خدمات برآمد کر کے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھی کما سکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں