ڈی پی او ٹوبہ کی تھانہ سٹی کمالیہ میں کھلی کچہری

ڈی پی او ٹوبہ کی تھانہ سٹی کمالیہ میں کھلی کچہری

کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر )ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی تھانہ سٹی کمالیہ میں کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سن کر حل کے احکامات جاری کر دیئے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تھانہ سٹی کمالیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے سائلین کی مختلف شکایات اور مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کئے ۔ کھلی کچہری میں ایس ایچ تھانہ صدر ، ایس ایچ تھانہ سٹی ، معززین علاقہ ، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈ ی پی او عبادت نثار نے گفتگو میں کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدسٹی کمالیہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا تھا تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ معززین علاقہ اپنے اپنے دیہات میں پولیس کے ساتھ مل کر ٹھیکری پہرہ کا معقول بندو بست کریں ۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات و مسائل کے بروقت حل کے لیے افسران کو احکامات جاری کرتے کہا کہ عو ام کی دادرسی کے لیے میرٹ اور انصاف کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں