منکی پاکس کی روک تھام ،فیصل آباد ایئرپورٹ پر خصوصی سیشن

منکی پاکس کی روک تھام ،فیصل آباد ایئرپورٹ پر خصوصی سیشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منکی پاکس (ایم پاکس) کی روک تھام، پتہ لگانے ، سکریننگ اور نگرانی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ان کا کردار سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اور فوکل پرسن ایم پاکس رسپانس ڈاکٹر نادیہ نورین اور ڈاکٹر سنیل نے کی۔ سیشن میں وائرس کی حقیقت، عالمی اعداد و شمار، کلینیکل پریذنٹیشن، تشخیص، مشتبہ کیسز کی تحقیقات سمیت دیگر معلومات سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ جبکہ تمام ہوائی اڈوں پر اب تک اٹھائے گئے اقدامات اور ان کے مثبت اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر نادیہ نورین نے خاص طور پرایئرپورٹ منیجر تسنیم اختر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے نے 17 اگست 2024 کو پاکستان کے کسی بھی ہوائی اڈے پر پہلی بار آگاہی سیشن کا انعقاد کیا تھا جب ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ایم پوکس کو صحت کی تشویش قرار دیا گیا تھا اور وزیر اعظم نے ہوائی اڈوں پر پیدا ہونے والے اقدامات کے بارے میں معلومات طلب کی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں