ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر علی سمیر، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ثاقب عدنان، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر، سیکرٹری آر ٹی اے محسن ریاض، ایس این اے محمود احمد،ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس سمیت دیگر افسران بھی موجود ہیں،اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ محسن ریاض نے بتایا کہ ضلع کے تمام اڈوں کے لائسنس کو رینیو کر دیا گیا جبکہ گوجرہ بائی پاس پر سپیڈ بریکر لگا دیے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کیے کہ فوراجھنگ بائی پاس اور ماجھی سلطان بائی پاس کے تمام اطراف بھی سپیڈ بریکر لگا ئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں کسانوں کو اوور لوڈنگ کے حوالے سے آگاہی دیں گی، اس سیزن میں گنا ٹرالیوں کے اندر لوڈ کیا جائے گا اوورلوڈنگ کی صورت میں ٹرالی مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اس موقع پر کمالیہ بس سٹینڈ کوفعال بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ اپنی سروسز لاری اڈاسے چلائیں اور مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر ہائی سکول نمبر 1 پر سٹاپ مقرر کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں