انسداد ڈینگی اقدامات:ڈی سی جھنگ کی زیر صدارت اجلاس

انسداد ڈینگی اقدامات:ڈی سی جھنگ کی زیر صدارت اجلاس

جھنگ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقدہوا جس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ سمیت ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

 اس موقع پر محکمہ صحت سمیت دیگر   محکموں کے افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ لاروا کی سرویلنس کے حوالہ سے تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں،متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں،انسداد ڈینگی ٹیمیں گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرویلنس کریں ، ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے ۔ ادھر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ عوم کو ان کی دہلیز پر مفت سہولیات کی فراہمی کا عزم رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں