جھکڑ:دربار شہیداں بادشاہ پر3 روزہ سالانہ عرس شروع
جکھڑ (سٹی رپورٹر )محلہ فتح پور میں دربار شہیداں بادشاہ پر 3 روزہ سالانہ عرس و میلہ شروع ہو گیا۔۔
تقریبات کے پہلے روز کاروباری شخصیت عبد الجبار گریوال نے شرکت اختیار کی، انہوں نے دربار پر حاضری دی اور چادر پوشی کرنے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر راشد جٹ، ملک اقبال ملانہ، یعقوب جٹ، اسامہ فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔