عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہے :سلوت سعید
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں۔اس ضمن میں انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر مختص اوقات میں شہریوں کے مسائل سنے ۔
انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے لئے کمشنر آفس کے دروازے کھلے ہیں۔کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ محکموں کے افسران سے تعمیلی رپورٹ طلب کی اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں بلاجواز رکاوٹ برداشت نہیں۔شہری اپنے مسائل پیش کرنے کے لئے بلارکاوٹ رابطہ کرسکتے ہیں۔