گوجرہ :معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کر دیئے گئے

گوجرہ :معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کر دیئے گئے

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )سوشل ویلفیئر آفس گوجرہ میں معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ہمت کارڈ تقسیم کئے ۔۔۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میڈم خالدہ رفیق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک شبیر،سابق کونسلر بلدیہ گوجرہ قاری جاوید احمد،رانا احمد رضا و دیگر شخصیات موجود تھیں۔ خالد جاوید وڑائچ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جب بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ملک ترقی کی طرف گامزن ہوا اور خصوصا پنجاب گورنمنٹ اپنی مثال آپ ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمت کارڈ کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ حق داروں کو ان کا حق دیا جائے ، ہر 3ماہ بعد 10ہزار500 روپے دئیے جارہے ہیں جو ان مستحق افراد کا حق ہے ۔ہمت کارڈ کی وصولی پر مستحق افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں