کمشنر سلوت سعید نے بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی صدرکا حلف اٹھالیا

کمشنر سلوت سعید نے بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی صدرکا حلف اٹھالیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر،سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ڈویژنل بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی صدر کا حلف اٹھالیا۔

سلوت سعید حلف اٹھانے والی ڈویژن کی پہلی خاتون کمشنر اور گزشتہ48 سال میں پہلی خاتون آفیسر ہیں، حلف برداری کی تقریب کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔صوبائی سکاؤٹ کمشنر و سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کمشنر سے ڈویژنل پریذیڈنٹ کا حلف لیا۔ کمشنر نے صوبائی کمشنر اور تمام عہدیداران کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ تقریب میں سکاؤٹس بچوں کاخدمت خلق کاجذبہ مثالی ہے ، سکاؤٹنگ کے شعبہ کو ڈویژن میں بحال کرایا جائے گا، سکولوں کے بچوں کوزندگی کا مقصد دینا ہے ۔طالب علموں کو سکاؤٹنگ میں شامل ہوکر رضاکارانہ طور پر وطن کی بقاء کے لئے اپنی خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے ۔ڈویژنل انتظامیہ بوائز سکاؤٹنگ کے ساتھ گرلز گائیڈ کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں