سمندری:مٹی کی ٹرالیاں فضائی آلودگی کا سبب بننے لگیں

سمندری:مٹی کی ٹرالیاں فضائی آلودگی کا سبب بننے لگیں

سمندری(نمائندہ دنیا)مٹی سے بھری ٹرالیاں فضائی آلودگی کا سبب بننے لگیں مٹی سے لدھی ٹرالیوں کے عقب میں پھٹے نہ ہونے کی وجہ سے مٹی شہر کی سڑکوں پر گرتی ہے اور بعدازاں مٹی کے آڑنے سے فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔۔۔

 اور شہری سینے اور پھپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں مقامی انتظامیہ اور ٹریفک وارڈن اس سے آگاہ ہونے کے باوجود سمندری کے شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ٹرالیوں کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی بھی بالکل پاسداری نہیں ہے بلند آواز میں فحش قسم کے گانے اور ون وے کی خلاف ورزی ان کے مشغلے ہیں شہریوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں