اس وقت دنیا کو امن کی ضرورت ہے :ریحان نسیم

اس وقت دنیا کو امن کی ضرورت ہے :ریحان نسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آبا د چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے آرٹ اینڈ کلچرکی طرف سے اس سال کو ادب برائے امن کے نام سے منانے کا فیصلہ انتہائی مستحسن ہے ۔

 یہ بات فیصل آباد چیمبر کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے قائمہ کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو امن کی ضرورت ہے تاکہ عالمی معیشت کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرکے اس کرئہ ارض پر بسنے والے اربوں لوگوں تک خوشحالی کے ثمرات پہنچائے جا سکیں۔ انہوں نے کمیٹی کے کنوینئر سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں مؤثر قسم کے پروگرام ترتیب دیں تاکہ عالمی امن کی آواز کو مستحکم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کمیٹی کے پروگراموں کی کامیابی کیلئے بھی دعا کی اور اس سلسلہ میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ قائمہ کمیٹی کے کنونیئر ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے کہا کہ ہر ماہ باقاعدگی سے قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ گزشتہ فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیکر آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں