سٹی پولیس آفیسر کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے اپنے دفتر میں گزشتہ روز کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں شہریوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔سی پی او فیصل آباد نے سائلین کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کر دیئے اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کی شکایات کو قانون کے مطابق فوری طور پر حل کیا جائے ۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ کسی کو بھی کوئی مسئلہ ہوتو وہ براہ راست مجھے بتا سکتا ہے ،مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے گا، عوام کی جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔