سمندری:بس سے گر کر اورکار موٹر سائیکل رکشہ تصادم ،8 زخمی
سمندری(نمائندہ دنیا)چلتی بس کی چھت سے گر کر اور کار موٹر سائیکل رکشہ تصادم سے آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
دونوں حادثوں کے زخمیوں کو ریسکیو1122,کے اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے پہلا حادثہ رجانہ روڑ پر پیش آیا جہاں پر بس کی چھت پر سفر کرنے والے دو نوجوان بس کی تیز رفتاری کی وجہ سے نیچے گر گئے جس وہ شد ید زخمی ہو گئے دوسرا حادثہ تاندلیانوالا روڑ پر پیش آیا جہاں ایک کار نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے رکشہ میں سوار50 سالہ فاروق 30سالہ بابر 24سالہ زہرا 40 سالہ عباس 35سالہ رانی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کے جسم کے بعض عضا کٹ گئے ۔