سابقہ رنجش ،شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد ، فائرنگ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ فائرنگ کردی گئی۔
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ فائرنگ کردی گئی۔تھانہ گلبرگ کے علاقے 279رب کے قریب فیصل نامی شہری کی جانب سے پولیس کوبتایا گیا کہ ملز موں نے اسے سابقہ رنجش کی بنا پر قابو کرلیااور حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور اس دوران ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس کا شکار بھی بنایاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔