چائنیز کی سکیورٹی ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر چائنیز کی سکیورٹی کے حوالے سے تھانہ فیڈمک کے علاقہ ساہیانوالہ موٹروے انٹر چینج اور آس پاس کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا ۔
سرچ آپریشن میں سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی ،سی پی او سکیورٹی برانچ ،ایس ایچ او فیڈمک ،ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ،سرچ آپریشن کے دوران 06گھروں کی تلاشی لی گئی 63افراد کے کوائف کو بذریعہ بائیو میٹرک چیک کیا گیا 37مختلف وہیکلز کو بھی چیک کیا گیا سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کیلئے کیاگیا تھا ۔ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے ۔