بڑھتی سموگ کی روک تھام کے لیے سخت کاروائی کا حکم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے بڑھتی ہوئی سموگ کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی کا حکم دیا۔
خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں ،اور بھٹے اور گاڑیاں جو فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہیں ان کے خلاف قانونی کارر وائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ رواں ماہ میں خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں ،اور بھٹے اور گاڑیاں کے خلاف ضلع فیصل آباد میں 17 مقدمات کا اندارج ہوچکا ہے مزید کاروائی کی جارہی ہے سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں گھروں سے نکلنے سے پہلے چہرا ڈھانپ لیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔