انسداد ڈینگی ٹیموں کی حاضری سوفیصد یقینی بنائیں :ذیشان لبھا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ موجودہ موسم کے دوران بارشوں سے ڈینگی کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے ، لہذا سرویلنس کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے ، جہاں کہیں لاروا برآمد ہوتا ہے اسے فوری تلف کیا جائے ، انہوں نے متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی اقدامات پر مامور ٹیموں کی حاضری سو فیصد یقینی بنائی جائے ۔