سی پی او فیصل آباد ماموں کانجن میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کریں:شہری
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجنکے شہریوں نے سی پی او فیصل آباد سے پرزور مطالبہ کرتے کہا ہے کہ ہماری مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوسرے شہروں کی طرح یہاں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے۔
سائلین کو اپنے مسائل کے لئے تاندلیانوالہ یا فیصل آباد جانا پڑتا ہے ، وقت کے ضیاع کے ساتھ رقم بھی خرچ ہوتی ہے جس سے ذہنی کوفت بڑھ جاتی ہے ، اس اقدا م سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہوگا، چیک اینڈ بیلنس کا نظام اچھے نظام کی کلید ہوتا ہے ، پولیس حکام کو اس کھلی کچہری کی بازگشت سنائی دے گی ۔